گرین ویلی پبلک سکول گول نے زونل سطح پرنعتیہ مقابلہ منعقد کروایا

زاہدبشیر
گول//گرین ویلی پبلک سکول گول زون گول ضلع رام بن کی جانب سے زونل سطح نعتیہ مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔پروگرام میں زون گول سے مختلف سرکاری ونجی سکولوں کے بچوں نے حصہ لیا۔اس موقع پر گیارہ سکولوں سے آیے ہوئے طلبا نے نعت پیش کیے۔ اس پروگرام کا مقصد جہاں رمضان المبارک میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو بیان کرنا تھا وہیں بچوں کو دو سال کے عرصے کے بعد ایک ساتھ مل بیٹھ کر لوگوں کے سامنے اپنی اپنی کارکردگی پیش کرنے کا موقع بھی ملا۔ اس موقع پر مختلف سکولوں سے بچوں کے ساتھ استادزہ والدین اور علاقے کے معزز شخصیات موجود تھیں۔ اس مقابلے میں گرین ویلی پبلک اسکول گول کے طالب علم ناظم اشرف نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور دوسری پوزیشن پر گورنمنٹ مڈل سکول پرتمولہ مناظر احمد اور ڈریم لینڈ پبلک سکول کی برارہ سجاد نے حاصل کی تیسری پوزیشن ایم ایس ای سکول گول کی سمیرہ انجم نے حاصل کی۔اس پروگرام میں ایس ڈی ایم گول غیاث الحق مہمان خصوصی تھے اور ہیڈ ماسٹر گرلز ہائی سکول گول عبدل القدوس مہمان ذی وقار تھے۔ پروگرام کے آخر میں بچوں کو انعامات اور اعزازات سے نوازا گیا۔