سرینگر/جنوبی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں گریز میں خونریز تصادم آرائی میں ایک میجر سمیت4فوجی اور دو جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ دفاعی ترجمان کے مطابق فوج نے رات کے ایک بجے کے قریب دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنائی جس کے دوران طرفین کے مابین گولی باری کا تبادلہ ہوا۔ گولہ باری میں 4فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جن میں 36آر آر کا ایک میجربھی شامل ہے۔ دفاعی ترجمان کے مطابق آپریشن ابھی جاری ہے۔