سرینگر//گریز بانڈی پورہ میں کشن گنگا بجلی پروجیکٹ پر کام کررہا ایک غیر ریاستی مزدوربجلی کرنٹ لگنے کے نتیجے میں لقمہ اجل بن گیا۔ بانڈی پورہ سے اطلاع ملء ہے کہ یہ واقعہ جمعرات شام دیر گئے گریز کے مرکوٹ علاقے میں پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ 27سالہ منجیت سنگھ ولد چرن سنگھ ساکن امرستر پنجاب 330میگاواٹ صلاحیت والے کشن گنگا بجلی پروجیکٹ میں ایڈیٹ1ٹنل پر پانی کے نکاس کا کام کررہا تھا جس دوران وہ بجلی کرنٹ کا جھٹکا لگنے سے غش کھاکر گر پڑا۔اسے فوری طور ضلع اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا ۔ مذکورہ مزدور ہندوستان کنسٹرکشن کمپنی (ایچ سی سی ) کے ساتھ وابستہ تھا۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔