اسلام آباد//کشمیری رہنما سلیم ہارون کی تاریخی تصویر اور پھٹی قمیص ’’گریباں چاک‘‘کی بڑی بولی لگ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال جولائی میں اسلام آبادپاکستان کے مقامی ہوٹل میں کشمیر کانفرنس کے دوران لبریشن فرنٹ کے وائس چیئرمین ہارون سلیم نے کانفرنس کے شرکاء اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فضل الرحمان کے سامنے گریبان چا ک کیا تھا۔واضح رہے کہ اس کانفرنس میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے سنیئر رہنما سینیٹر راجہ ظفر الحق ، جمعیت علماء اسلام کے سربراہ و کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن سمیت سنیئر سیاسی قیادت اور دانشور موجود تھے۔گریبان چاک ویڈیو نے جہاں سوشل میڈیا پر دھوم مچائی تھی وہیں اب اس قمیض کی بولی لاکھوں روپے تک پہنچ گئی ہے۔ہارون سلیم سے حوالے سے جب رابطہ کیا گیاتو انہوں نے بتایا کہ ابھی تک کئی لوگوں نے مجھ سے قمیض کے لئے رابطہ کیا اور کہا کہ ہم اسے اپنے گھر یا آفس میں یادگار کے طور پر سجانا چاہتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 15 لاکھ سے زائد کی آفر ہو چکی ہے لیکن میں اسے ایک کروڑ سے اوپر کی فروخت کرونگا تاکہ میں اس سے حاصل ہونے والی رقم کو بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پیلٹ گنوں سے نابینا ہونے والے بچوں کے لئے عطیہ کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ میں نے تحریک آزادی اور پیلٹ گنوں کا نشانہ بننے والے معصوم بچوں کے لئے اپنا گریبان چاک کیا تھا اور اس لئے یہ رقم انہی کو عطیہ کرونگا۔