حسین محتشم
پونچھ//شری گرو گوبند سنگھ جی کے یوم پیدائش پر ہونے والی تقریبات کے انتظامات کے سلسلے میں ضلعی گردوارہ پربندھک کمیٹی پونز کا ایک وفد ڈپٹی کمشنر پونچھ وکاس کنڈل سے ان کے دفتر میں ملاکی ہوا۔جہاں انتظامات کو لے کر مختلف امور پر تباد خیال ہوا اور ضلع ترقیاتی کمشنر کو ان تقریبات کے دوران مختلف قسم کے انتظامات کرنے کی اپیل کی گئی جس کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر نے وفد کو یقین دلایا کہ انتظامیہ کی جانب سے انہیں ہر طرح کا تعاون دیا جائے گا۔ جنرل سکریٹری ڈی جی پی سی پونچھ ہرچرن سنگھ نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ شری گرو گوبند سنگھ جی کے یوم پیدائش پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس کی جانکاری ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کو دینے کے لئے وہ یہاں آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ صبح سویرے برباد پھیریوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جو 4 جنوری 2025 تک جاری رہے گا۔ شام کے دیوان یکم جنوری تا 3 جنوری ہونگے۔اکھنڈ پاتھ کا آغاز 4 جنوری کو ہوگا اور اسی دن نگر کیرتن بھی برامد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ کی اختتامی تقریب 6 جنوری کو گرودوارہ سنگھ سبھا پونچھ میں صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک منعقد ہو گی۔