سرینگر//امرتسر کے سورن مندر میں گرو گرنتھ صاحب کی بے ادبی کرنے کی کوشش کرنے والے ایک نوجوان کا قتل کردیا گیا۔ ادھر بے ادبی کی کوشش کے خلاف سرینگر میں سکھ طبقے سے احتجاج کرتے ہوئے قصور واروںکو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ پریس کالونی میں سکھ طبقے سے وابستہ درجنوں افراد نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ قوم دشمن عناصر کو سزا دی جائے اور جو بھی اس کارورائی میںملوث ہے ان کے خلاف کارورائی کی جائے ۔
نیشنل کانفرنس کی مذمت
لوگ اُن ہاتھوں میں نہ کھیلیں جو بھائی چارے کے خلاف ہوں
سری نگر// نیشنل کانفرنس نے گولڈن ٹیمپل، امرتسر میں مبینہ طور پر بے حرمتی کی مذمت کی اور ان واقعات کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ پار ٹی ترجمان عمران نبی ڈار نے کہا کہ یہ واقعات غیر معمولی نوعیت کے ہیں اور اس سے سکھ برادری میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔انہوںنے لوگوں پر بھی زور دیا کہ وہ ان لوگوں کے ہاتھوں میں نہ کھیلیں جو نہیں چاہتے ہیں کہ آپسی بھائی چارہ قائم رہے ۔این سی کے اقلیتی ونگ کے آرگنائزر سردار جے ایس آزاد نے بھی مبینہ طور پر توہین آمیز کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور اس کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔