یو این آئی
مکہ مکرمہ//سعودی عرب میں دوران حج گرمی کی شدت کو 20 ڈگری سیلسیس تک کم کرنے کیلئے سڑکوں پر سفید پینٹ کیا جانے لگا۔ایشیائی ممالک کی طرح عرب ممالک بھی گرمی کی لپیٹ میں ہیں جہاں سعودی عرب میں حج سیزن کے دوران شدید گرمی پڑرہی ہے۔ عرفات میں گرمی کی شدت کو کم کرنے اور عازمین حج کو بہتر سہولیات دینے کی غرض سے سعودی جنرل اتھارٹی نے مسجد نمرہ کے اردگرد سفید رنگ کروانا شروع کردیا ہے۔اس حوالے سے روڈ اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ سڑکوں پر مخصوص قسم کا سفید رنگ لگانے سے گرمی کی شدت کو 20 ڈگری سیلسیس تک کم کیا جاسکتا ہے، منیٰ میں جمرات جانے والے راستے پر یہی روغن لگایا گیا تو وہاں 12 سے 15 ڈگری گرمی کم ہوگئی۔روڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق سڑکوں پر لگایا جانے والا مخصوص روغن مقامی طور پر تیار ہوا ہے اور اس میں دھوپ کی حرارت کم جذب ہوتی ہے، مسجد نمرہ کے قریب کم و بیش 25 ہزار مربع میٹر پر روغن لگایا گیا ہے، گزشتہ برس یہی تجربہ محدود رقبے پر کیا گیا جس کے اچھے نتائج برآمد ہوئے تھے۔
سعودی عرب میں حجاج کیلئے 5000ٹیکسیوں کی فراہمی
یو این آئی
مکہ مکرمہ//سعودی عرب میں دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، حکومت نے حجام کرام کی سہولت کیلئے بہترین انتظامات کئے ہیں۔ سعودی عرب کی جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے حجام کرام کی خدمت کے لئے 5,000 سے زیادہ ٹیکسیاں فراہم کی ہیں۔ اس سہولت کا مقصد حجاج کرام کو بیت اللہ کا ایک مثالی سفر فراہم کرنا ہے۔ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق ٹیکسیوں میں ٹرپ کی لائیو ٹریکنگ اور الیکٹرانک میٹر کے علاوہ ادائیگی کے متعدد طریقوں کی سہولت موجود ہے۔ اس کے علاوہ الیکٹرانک ادائیگی بھی اس کی سہولیات کا حصہ ہے۔ لائسنس یافتہ حجام کرام کو محفوظ اور آرام دہ سفر فراہم کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق ریگولر کیریئر مسافروں کو ایک مثالی اور محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے کام کرتی ہے۔ دوران سفر الیکٹرانک
میٹر کو فعال کرنے کے لیے پرعزم ہے۔اتھارٹی کے مطابق اگر کسی ٹیکسی میں مطلوبہ سہولیات موجود نہیں ہوں گی تو مسافر کو مفت سروس فراہم کی جائے گی۔