عاصف بٹ
کشتواڑ //ملک کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں شدت کی گرمی کی وجہ سے لوگوں کو کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تاہم شدت کی گرمی سے نجات کیلئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کشتواڑ ضلع کے ٹھنڈے سیاحتی مقامات کا رخ کررہی ہے ۔ شام ہوتے ہی چوگان میدان میں عوام کی بھاری بھیڑ دیکھنے کو ملتی تھی وہی لوگ سیرو تفریح کیلئے صبح شام گھروں سے کی میل دور پیدل سفر کرنے کو نکلتے ہیں جبکہ سنیچر و اتوارکو سیاحتی مقامات پر مقامی سیاحوں کی ٹولیاں دیکھنے کو ملتی ہیں۔ ضلع کے مشہور سیاحتی مقامات سنتھن الوفارم میدان مغل میدان چھاترو بلانا، ڈونواری، گالیگڈھ، بیملناگ، سرٹاپ، سنگھ پورہ، فامبر و دیگر مقامات کی طرف لوگوں نے رخ کیاہے اورہزراوں کی تعدادمیں سیاح مذکورہ مقامات کی جانب رخ کررہے ہیں ۔کشمیر عظمی سے بات کرتے ہوے تاسین شیخ نے بتایا کہ مسلسل بڑھ رہی گرمی کے سبب گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہوگیا تھا اور اور گرمی سے نجات پانے کیلئے بچے نوجوان و خواتین وقت گزارنے اور گرمی سے بچنے کیلئے ٹھنڈے سیاحتی مقامات کا رخ کررہے ہیں ۔گزشتہ کئی روز سے گرمی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور گرمی سے پنکھوں نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا۔۔اگرچہ ضلع میں درجنوں بھر سیاحتی مقامات موجود ہے لیکن انتظامیہ انھیں بنانے میں ناکام ثابت ہورہی ہے اگر ان سیاحتی مقامات پر توجہ مرکوز کی جاتی تو ہزاروں کی تعداد میں مقامی و غیر مقامی سیاح ان مقامات کا رخ کرتے۔