جموں //گرامین بینک کی جانب سے جموں اور کپوڑاہ میں بیداری پروگراموں کا اہتمام کیا گیا جن کے دوران عوام کو مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی اسکیموں کے بارے میں بیداری کیا گیا ۔نبارڈ (NABARD)کے اشتراک سے منتظمین کی جانب سے جموں اور کپوڑاہ اضلاع میںکے متعدد گائوں میں منعقدہ ان بیداری کیمپوںکے دوران عوام کو مختلف اسکیموں کی جانکاری فراہم کی گئی ۔ان بیداری کیمپوں کے منعقد ہونے کیساتھ ہی منتظمین کی جانب سے مالی سال2018-19کے دوران دیہی علا قوں میں رہائش پذیر عوام کو ’گائوں سطحی پروگراموں کے تحت بیدار کیا گیا ۔ ان بیداری پروگراموںکے دوران بینک احکام کی طرف سے عام لوگوں کو مرکزی حکومت کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے شروع کی گئی اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کے علا وہ اے ٹی ایم کارڈ ،موبائل بینکنگ وغیرہ کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی ۔