جموں//جے اینڈکے گرامین بنک نے آرکے چھبرکی صدارت میں مدرا پرموشن کیمپئن کے تحت تقریب کاانعقاد کیا۔اس موقعہ پر مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹرجتندر سنگھ، وزیرمملکت اجے نندا، چیئرمین جے کے بنک پرویزاحمدملک ودیگرشخصیا ت نے بھی دورہ کرکے لوگوں میں بیداری عام کرنے کے سلسلے میں بنک کی کارکردگی کوسراہا۔پروگرام کاانعقاد ایم ایف اینڈایف آئی ڈیپارٹمنٹ نے کیاتھا جس کے نوڈل آفیسروپن گپتاتھا۔ اس دوران لوگوں کومدراقرضوں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔اس دوران گرامین بنک نے ششو،کشوراورترون کیٹگریوں کے تحت 78مدراقرضے تقسیم کئے ۔سٹالوں کاجائزہ لینے والے لوگوں کوجے اینڈکے بنک فیسٹول بونانزا۔2015 کے بارے میں جانکاری دی۔اس موقعہ پر سماجی تحفظ کی سکیموں مثلاً پردھان منتری جیون جوتی یوجنا، پردھان منتری سرکشابیمایوجنا اوراٹل پنشن یوجناوغیرہ کے بارے میں بتایاگیا۔اس موقعہ پر لوگوں میں سکیموں سے متعلق جانکاری سے بھرپورپرچے بھی تقسیم کئے گئے۔