عظمیٰ نیوز ڈیسک
احمد آباد//گجرات کے مہسانہ میں ایک دردناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک سوسائٹی میں سائیکل چلا رہی 4 سالہ معصوم بچی کو ایک کار کچلتے ہوئے چلی گئی جس سے بچی کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اسپرش وِلا سوسائٹی میں پیش آیا رونگٹے کھڑے کر دینے والا یہ واقع سی سی ٹی وی فوٹیج میں درج ہوگیا ہے۔ فوٹیج کے مطابق سوسائٹی کے اندر ایک لڑکی اکیلے سائیکل چلاتے ہوئے جا رہی تھی، اسی درمیان سوسائٹی کے موڑ کے پاس ایک کار آگئی، جس سے بچی ڈر گئی اور سائیکل سے گر گئی۔ لاپرواہ کار ڈرائیور نے اس پر گاڑی چڑھا دی۔ کار کے نیچے آتے ہی معصوم بچی کچل گئی اور اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ کار کی زد میں آئی معصوم کی شناخت 4 سالہ دِشا پٹیل کے طور پر کی گئی ہے۔