بلال فرقانی
سرینگر// جموں کشمیر انتظامیہ نے فوری طور پر گاڑیوں کی ہائی سیکورٹی رجسٹریشن پلیٹوں کیلئے فیس کی وصولی پر روک لگا کر اس بات کی ہدایت دی ہے کہ صرف آن لائن طریقے سے فیس کی وصولیابی ہوگی۔ رئیل میزان پرائیوٹ لمیٹیڈ کو فیس وصول کرنے والے مراکز میں دستی فیس کی وصولیابی کو فوری طور بند کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ جموں کشمیر کے ٹرانسپورٹ کمشنر بوپیندر کمار کی جانب سے پیر کو جاری سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ ہائی سیکورٹی رجسٹریشن پلیٹوں کو نصب کرنے کیلئے گاڑی مالکان سے فیس کی آن لائن وصولیابی کی وسیع تشہیرکی جائے۔ علاقائی ٹرانسپورٹ افسران اور اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ افسران کے دفاتر کے ساتھ ساتھ ہائی سیکورٹی رجسٹریشن پلیٹوں وصولیابی مراکز میں نمایاں طور پر اسکی تشہیر کی جائے کہ فیس صرف آن لائن موڑ کے ذریعہ ادا کی جائیگی۔ سرکیولر میں علاقائی ٹرانسپورٹ افسران اور اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بغیر کسی انحراف کے21جون سے اپنے متعلقہ اضلاع میں اس کو سختی سے نافذ کریں۔