رام بن//ضلع رام بن کے مختلف روٹوں پر مسافر بردار آٹووں اور ٹاٹا سوموں کی اور لوڈنگ کی بدعت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ا ور متعلقہ حُکام خامو ش تماشائی بن بیٹھے ہیں۔اتنا ہی نہیں اوور لوڈنگ کے علاوہ یہ من مانے کرایہ بھی وصول کرتے ہیں۔لوگوں کا مبینہ الزام ہے کہ سومو گاڑیوں کے ڈرائیور موٹر وہیکلز ایکٹ کی خلاف ورزی کر رہے ہیں او راے آر ٹی او رام بن و ٹریفک پولیس ان کی شکایات پر کوئی دھیان نہیں دے رہے ہیں۔اُن کا بھی یہ بھی الزام ہے کہ بجائے کاروائی کرنے کے یہ حُکام انکی وکالت کر تے ہیں۔ان کا یہ بھی الزام ہے کہ اے آر ٹی او کو ایجنٹوں اور دلالوں نے اپنے قبضہ میں کرکے رکھا ہے۔وہی ایجنٹ اور دلال اپنی مرضی کے مطابق کرایہ کا تعین کرتے ہیں۔ان لوگوں نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ ضلع میں طلبا ، کینسر کے مریضوں اور ناخیز لوگوں کو سرکار کی جانب سے دی گئی 50 فیصدی رعایت نہیں دیتے ہیں۔ان لوگوں کا یہ بھی الزام ہے کہ اے آر ٹی او سرکاری احکامات لاگو کرنے کے بجائے ایجنٹوں و دلالوں کے آلہ کا ربن گئے ہیں۔