عظمیٰ نیوز سروس
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ نے کانفرنس ہال ڈی سی آفس کمپلیکس میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کشتواڑ کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب میں ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں کی شانتی یاترا اور “شانتی چن” علامت کا خیرمقدم کیا۔ سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے طلباء اور مختلف محکموں کے عملے نے جوش و خروش سے حصہ لیا کیونکہ یاترا ضلع میں سے گزری۔ ضلع پونچھ سے شروع ہونے والی شانتی یاترا جموں ڈویژن کے مختلف اضلاع سے گزر کر اس دن کشتواڑ پہنچی، جس کا مقصد مہاتما گاندھی کے پیغام کو عام کرنا ہے، خاص طور پر ان کے سچائی اور عدم تشدد کے فلسفے پر زور دینا۔ جیسے ہی شانتی یاترا نے ٹھاٹھری سے کشتواڑ کا راستہ اختیار کیا، راستے میں ایم ایس کنڈانی اور ایم ایس ہستی میں مختلف سکولوں کے طلباء اور عملے نے اس کا خیرمقدم کیا، آخر کار اسے جی ایم ایس مالی پٹھ میں زیڈ ای او کشتواڑ کے حوالے کیا گیا جہاں شانتی چن کا پرتپاک استقبال کیاگیا۔ میونسپل کونسل کشتواڑ سجاد احمد نجار نے کونسلرز اور سرکردہ افراد کے ساتھ جہاں رات کے لیے وقفہ کیا۔آج، شانتی چن کے ساتھ شانتی یاترا نے ڈی سی آفس کشتواڑ تک اپنا سفر جاری رکھا، قصبہ سے گزرتے ہوئے اسلامیہ فریدیہ ہائر سیکنڈری اسکول، ٹاؤن کے ہائر سیکنڈری اسکولس اور ایم ایس بھوپ نگر کے طلبہ نے استقبال کیا اور اس میں شامل ہوئے۔کشتواڑ کے ڈی سی آفس کمپلیکس میں ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی جس میں اروہی رانا اور شریا شرما کے گانوں کے ساتھ ساتھ انشو پریہار اور ارجن کمار کے گاندھیائی فلسفہ سچ اور عدم تشدد پر بیانات پیش کیے گئے۔ جانویر اور ذیشان نے بھی دلکش رقص پیش کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے ڈی ڈی سی کشتواڑ نے اظہار کیا کہ شانتی یاترا کا مقصد مہاتما گاندھی کی امن اور عالمگیر بھائی چارے کی تعلیمات کو طلبا میں مقبول بنانا ہے اور آج کی دنیا کی ضرورت ہے۔ انہوں نے طلباء اور عوام پر زور دیا کہ وہ گاندھی جی کی یوم پیدائش پر حقیقی خراج عقیدت کے طور پر اپنی ذاتی اور سماجی زندگیوں میں ان کی تعلیمات کو شامل کریں۔