گاندربل//ڈسٹرکٹ ہسپتال گاندربل کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر معراج الدین نے ہسپتال کے احاطے میں نجی گاڑیوں کی بلاجوازپارکنگ پر مکمل طور پر روک لگا کر مرکزی گیٹ کو بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ہسپتال ذرائع کے مطابق عام لوگ ہسپتال احاطے میں اپنی گاڑیاں پارک کرتے تھے جس کی وجہ سے مریضوں،تیماداروں اور طبی عملہ کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا جبکہ کبھی کبھار ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولینس گاڑیوں کے لئے بھی جگہ نہیں ہوتی تھی ۔اس صورتحال کے پیش نظراج میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ہسپتال کے احاطے میں غیر ضروری اور بلاجواز پارکنگ پر پابندی عائد کردی ہے ۔ہسپتال آنے والے مریضوں اور تیماداروں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے اس اقدام کی سراہنا کی ہے ۔