کنگن//حال ہی میںدسویں جماعت کے امتحانات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے پرگاندربل کے مختلف سکولوں میں تعینات 10اساتذہ کو معطل کیا گیا ہے ۔حال ہی میں دسویں جماعت کے نتائج سے جہاں والدین اور زیر تعلیم طلباء میں خوشی کی لہر دوڑگئی اور عوامی حلقوں نے بھی امتحانی نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا وہیںضلع گاندربل سے تعلق رکھنے والے پا نچ سکولوں جن میں بائز ہائر سکنڈری سکول واکورہ ،گرلز ہائر سکنڈری سکول واکورہ،گورنمنٹ ہائی سکول سونہ مرگ ،بائز ہائی سکول سمبل بالا ،بائز ہائی سکول گوگجی گنڈ کے 10 اساتذہ کو ان کے مضامین میں غیر تسلی بخش نتائج کے عوض فوری طور ان کے معطلی کے احکامات صادر کئے گئے ۔چیف ایجوکیشن آفیسر گاندربل نے کہا ہے کہ ان اساتذہ کے مضامین میں بیس فیصدی سے کم نتائج ظاہر ہوئے ہیں جس کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن نے ان کے معطلی کی سفارش کی ہے ۔ چیف ایجو کیشن آفیسر گاندربل نے اس سلسلے میں جو حکم نامہ CEO/GBL/IMW/F-21/17997-18004بتاریخ 27-01-2018 کو اجراء کیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ مذکورہ اساتذہ زیر تعلیم طلباء کو درس و تدریس کے معاملے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے جس کے سبب مذکور طلباء بہتر نتائج دینے میں ناکام رہے چیف ایجوکیشن آفیسر گاندربل نے اپنے فیصلے سے ڈپٹی کمشنر گاندربل اور ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کو بھی مطلع کیا ہے ۔