عظمیٰ ویب ڈیسک
گاندربل/ایس ڈی آر ایف نے پیر کے روز وسطی ضلع گاندربل کے بیلا واسن علاقے کے قریب ہائیڈرو پاور نہر سے ایک لڑکی کی لاش برآمد کی۔سرکاری ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت اُلفت بانو دختر گل رحمان خان ساکن بیلا واسن کے طور پر ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکوریہ نے اتوار، 9 نومبر کو نہر میں چھلانگ لگائی تھی جس کے بعد ایس ڈی آر ایف اہلکاروں نے مقامی پولیس کے ساتھ مل کر تلاش کی کارروائی شروع کی۔
مسلسل کوششوں کے بعد ٹیم پیر کی صبح نعش کو نہر سے نکالنے میں کامیاب ہوئی۔ نعش کو بعد میں پولیس کے حوالے کیا گیا تاکہ ضروری قانونی و طبی کارروائیاں مکمل کی جا سکیں۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی شروع کر دی ہے۔
گاندربل میں ہائیڈرو پاور نہر سے لڑکی کی نعش برآمد