گاندربل//میلہ کھیر بھوانی کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات کاجائزہ لینے کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل طارق حسین گنائی نے ضلع اورپولیس آفیسران کے ہمراہ استھاپن کا دورہ کیا ۔اس موقعے پر ضلع انتظامیہ کے آفیسران کی طرف سے ترقیاتی کمشنر کو کھیر بھوانی میلے کے انتظامات کے بارے میں مفصل جانکاری دیتے ہوئے کہا گیا کہ شردھالوئوں کے لئے مذہبی رسومات اورپوجا پاٹ کے لئے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں ۔ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ آفیسران کو مزید متحرک ہونے اورشردھالوئوں کے لئے بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔انہوںنے آفیسران کو ہدایت دی کہ وہ آپسی تال میل کے ساتھ کام کریں تاکہ کھیر بھوانی میلہ کے دوران شردھالوئوں کے لئے تمام ممکنہ سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے ۔طار ق حسین گنائی نے متعلقہ آفیسران کو استھاپن اوراس کے گردونواح میں صفائی ستھرائی پر ٹھوس توجہ دینے کے لئے کہا ۔جہاں ہزاروں کی تعداد میں کشمیری پنڈتوں کی حاضری کا امکان ہے۔ترقیاتی کمشنر نے استھاپن کمپلیکس میں پانی اوربجلی کے علاوہ پوجا پاٹ کا سامان دستیاب رکھنے کی بھی ہدایت دی۔اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر اورمتعلقہ آفیسران کی ایک میٹنگ بھی منعقد ہوئی جس میں پولیس ،میونسپل کمیٹی ،صحت ،صحت عامہ ،تعمیرات عامہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے آفیسران نے شرکت کی۔