گاندربل//ینگورہ گاندربل میں ایک دلدوزحادثے میں پتھرکی کان میں کام کرنے والاغریب مزدورازجان ہوا۔اتوار کو گاندربل کے ینگورہ گائوں میں قائم ایک پتھرکی کان میں کھدائی کے دوران ایک بڑے پتھرکی زد میں آکرایک مزدورشدیدزخمی ہونے کے بعددم توڑبیٹھا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ جب کان میں پتھرنکالنے کاکام جاری تھاتواس دوران ایک مزدورمحمدجلیل ایک بڑے پتھرکی زد میں آکرشدیدطورپرزخمی ہوگیا،اورکچھ دیربعدہی زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑبیٹھا۔ پولیس نے اس حادثے کافوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی شروع کردی ہے جبکہ ضروری لوازمات کے بعدمزدورکی میت آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے لواحقین کے سُپرد کی گئی ۔