ارشاد احمد
گاندربل / /ماہی گیری کے شعبے میںمالی فائدہ اٹھانے والوں کے انتخاب کو حتمی شکل دینے کے لیے، ضلع سطح کی کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ فشریز ڈاکٹر سلمان رؤف چالکو سمیت محکمہ زراعت کے افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میںفشریز یونٹس کے قیام کے لیے سایننسی طرفہ کار کا جائزہ لینے کے لیے ضلعی سربراہ کی جانب سے اختیار کیے گئے انتخاب کے طریقہ کار پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی گئی۔ اجلاس کے دوران 14 استفادہ کنندگان کو عام زمرہ کے تحت منتخب کیا گیا، جنہیں 50 فیصدی سبسڈی فراہم کی جائے گی جبکہ شیڈول کاسٹ اور شیڈول ٹرائب زمرے میں دو مستفیدین کو بھی منتخب کیا گیا، جنہیں 60 فیصدی سبسڈی ملے گی۔منتخب افراد کو قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب کیا گیا ۔وزیراعظم سکیم کے تحت2 مستفید کنندگان کو آئس باکس والی موٹر سائیکل اور ٹراؤٹ تالاب کی تعمیر کے لئے انتخاب کیا گیا۔