گاندربل//گاندربل میں تین دن سے لاپتہ دو بچوں کے باپ کی لاش پراسرار حالت میں کھیت سے برآمدہوئی۔.45 سالہ حاجی محمد یوسف کھانڈے ولد حاجی غلام احمد ساکنہ شالہ بگ جمعرات 31 مئی کو گھر سے اے ٹی ایم سے روپے نکالنے گیا تھا جہاں سے اس نے دس ہزار نکالے اور لاپتہ ہوگیا۔ رشتہ داروں کے مطابق محمد یوسف کے موبائل فون پر جب فون کیا تو وہ پلوامہ کے کسی شخص نے اٹھایا ۔اس دوران کل مقامی لوگوں نے کھیت میںایک لاش دیکھی جو محمد یوسف کھانڈے کی تھی یہ خبر آگ کی طرح پھیل گئی لوگ جمع ہوگئے اور لاش لیکر گاندربل شالہ بگ شاہراہ پر احتجاج کرنے لگے۔دھرنے میں شامل افراد الزام لگارہے تھے کہ حاجی محمد یوسف کو دس ہزار روپے کے لئے قتل کیا گیا ہے۔پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کیا اوراس سلسلے میں پولیس تھانہ کھیر بوانی میں کیس درج کیا گیا ہے ۔