گاندربل//میونسپل پارک بیہامہ گاندربل میں مختلف محکموں میں تعینات سینکڑوں عارضی ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجی ملازمین نے کارڈی نیشن آف ٹریڈ یونین کے بینر تلے احتجاجج کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نے ملازم کش پالیسی اختیار کرلی ہے ۔مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج مظاہرے کرتے ہوئے منی سیکریٹریٹ گاندربل تک احتجاجی ریلی نکالی۔ منی سیکریٹریٹ میں جمع ہوکر ایک مرتبہ پھر سے انہوں نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔ بعد میں وفد کی صورت میں ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل ڈاکٹر پیوش شنگلا کو ایک یادداشت پیش کی ۔