راجا ارشاداحمد
گاندربل// گاندربل ضلع کے گنہ ونہ زون میں واقع متعدد سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء میں مختلف کھیلوں کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ طلباء نے کھیلوں کے ساتھ ساتھ ٹگ آف وار مقابلے میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ان کھیل سرگرمیوں میں 155 لڑکوں اور لڑکیوں نے شرکت کی۔ادھر زون گاندربل میں تیسرے روز جاری کھیل مقابلوں میں مڈل سکول فتح پورہ میں انڈر 17 لڑکوں کے لئے انٹر سکول زونل سطح کا کرکٹ مقابلے میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے 78 طلباء نے اپنے ہنر کا اظہار کیا۔ زونل فزیکل ایجوکیشن کنگن کی جانب سے شیخ العالم کھیل میدان کنگن میں انڈر 19 لڑکوں کے لئے کھیل مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں 50 طلباء کھلاڑیوں نے شرکت کی۔