راجا ارشاد احمد
گاندربل //محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس گاندربل نے ہفتہ کے روز ضلع بھر میں انٹر اسکول زونل سطح کے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا۔ زون کنگن میں19 سال سے کم عمر لڑکوں کے لئے انٹر اسکول زونل سطح والی بال کا مقابلہ کجپارہ میں واقع زونل آفس میدان میں ہوا۔ جس میں 67 طلباء کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ میں بوائز ہائی سکول منی گام اور بوائز ہائر سیکنڈری سکول چھترگل کے درمیان کھیلا گیا ،جسے بوائز ہائی سکول منی گام نے سیٹس میں 2-1 سے میچ جیت درج کی۔ زون ہاری گنہ ون میں 19 سال سے کم عمر لڑکوں کے لیے انٹر اسکول زونل سطح کا کھو کھو مقابلہ منعقد کیا گیا۔ بوائز ہائر سیکنڈری سکول کلن اور بوائز ہائر سیکنڈری سکول ہاری گنہ ون کے درمیان میچ میں کلن سکول نے جیت درج کی۔زون گاندربل میں بھی مختلف تعلیمی اداروں میں صفائی مہم، مصوری مقابلہ، فٹ بال مقابلہ، کوئز مقابلے سمیت متعدد کھیل مقابلے منعقد ہورہے ہیں ۔ مقابلوں کے اختتام پر جیت حاصل کرنے
والے ٹیموں اور طلباء میں انعامات اور مومنٹو تقسیمِ کئے گئے۔