گاندربل میں انٹر اسکول زونل سطح | والی بال اور کھو کھو کے مقابلے جاری

راجہ ارشاد احمد

گاندربل /محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس گاندربل کی جانب سے ضلع بھر میں مختلف کھیل سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ زون کنگن نے 17 سال سے کم عمر لڑکیوں کے لئے ایک انٹر اسکول زونل سطح والی بال مقابلے کی میزبانی کی جس میں زون کے تقریباً 50 طلبا نے حصہ لیا۔ فائنل میں بوائز ہائر سیکنڈری سکول منی گام اسلامک ریولییویشن انٹر نیشنل سکول کنگن پر فتح حاصل کی۔ زون گاندربل نے قمریہ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول سالورہ میں 17 سال سے کم عمر لڑکوں کے والی بال اور کھو کھو مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم سینکڑوں طلبا نے حصہ لیا۔زون تولہ مولہ نے بوائز ہائی سکول کرہامہ گاندربل میں 17 سال سے کم عمر لڑکیوں کے لئے ایک انٹر اسکول زونل سطح والی بال مقابلے کا انعقاد کیا۔مقابلوں کا افتتاح پرنسپل نے کیا۔بوائز ہائر سیکنڈری سکول لار سنسنی خیز فائنل میچ میں گورنمنٹ ہائی سکول لار کے خلاف فتح حاصل کی۔ اختتامی تقریبات میں فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو محکمہ کے اعلی حکام کی جانب سے انعامات اور مومنٹو پیش کئے گئے۔