راجہ ارشاد احمد
گاندربل//محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس گاندربل نے دیہی ترقی گاندربل اور محکمہ تعلیم کے باہمی اشتراک سے ضلع انتظامیہ گاندربل کی رہنمائی میں’سوچھتا ہی سیوا‘ کے بینر تلے ایک شاندار سوچھتا دوڑ کا انعقاد عمل میں لایا۔دوڑ کا آغاز عبداللہ پارک منیگام سے 8 کلومیٹر دوری مسافت طے کرکے منی سیکرٹریٹ گاندربل کے احاطے میں اختتام پذیر ہوئی۔دوڑ کو ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیہامبیر نے دیہی ترقی،محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس گاندربل اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کے ساتھ جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔دوڑ میں متعدد سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے 220 طلباء کھلاڑیوں نے شرکت کرتے ہوئے صفائی اور ماحولیاتی بیداری کو فروغ دینے میں کامیاب ہوئی۔
دوڑ کو محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس نے اس تقریب کو کامیاب بنانے کیلئے 25 محکمہ کے افسران کی خدمات فراہم کیں۔دوڑ کے اختتام پر ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے دوڑ میں شامل ہونہار کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔اس موقع پر پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔ گورنمنٹ ڈگری کالج گاندربل کے طالب علم گلبدین حکمت یار نے پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے 10 ہزار روپے نقد انعام سے نوازا گیا۔ دوسری پوزیشن گورنمنٹ ڈگری کالج گاندربل طالب علم عادل نذیر کی جن کو 5 ہزار روپے کا نقد انعام حاصل کیاجبکہ تیسری پوزیشن بوائز ہائر سیکنڈری سکول لار کے طالب علم ہاشم ریاض نے حاصل کی جن کو 3 ہزار روپے نقد انعام سے نوازا ۔
ادھر گاندربل میں واقع مادر مہربان کھیل میدان میں انڈر 17 اور انڈر 19سال کے لڑکوں کے لئے محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس گاندربل نے ایتھلیٹک مقابلوں کا اہتمام کیا۔مقابلوں میں مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم 280 طلباء کھلاڑیوں نے پورے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔مقابلوں کو انعقاد کرنے کا مقصد نوجوان نسل میں ایتھلیٹزم اور کھیل کے تئیں ان کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔