جموں//جموں توی گالف کورس نے ماہانہ سرگرمیوں کو جاری رکھتے ہوئے اپنے ارکان اور غیر ارکان کیلئے مارچ گالف کپ 2019 کا انعقاد کیا ۔ اس مقابلے میں ریاست کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے گالفروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ جے ٹی جی سی کے سیکرٹری کے مطابق آج کی ٹورنامنٹ میں 28 کھلاڑیوں نے شرکت کی جنہیں مختلف زمروں میں تقسیم کیا گیا تھا ۔ ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر شلیندر کمار نے اس ٹورنامنٹ کی شروعات کی ۔ سابق ویجی لینس کمشنر کلدیپ کمار کھڈا اس موقعہ پر مہمانِ خصوصی کی حثیت سے موجود تھے ۔ انہوں نے ٹورنامنٹ جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ معزز شہریوں کے زمرے میں سٹیٹ ڈرائیو کا ایوارڈ آر ایس چب ، لانگس ڈرائیو کا ایوارڈ ایم ایم جوشی اور نزدیک کا ایوارڈ ایس ڈی سنگھ نے جیتا ۔ مختلف زمروں کے کھلاڑیوں کو بھی اعزازات سے نوازہ گیا ۔ گالفروں نے گالف کورس کے منتظمین کی کاوشوں کی ستایش کی ۔ اس موقعہ پر جے ٹی جی سی ارکان نے سیکرٹری کی طرف سے گالف کورس کو متحرک رکھنے اور ہر ماہ ٹورنامنٹ منعقد کرنے کیلئے سیکرٹری کی تعریف کی ۔ اس ٹورنامنٹ کو منٹ لیف ریسٹورنٹ نے سپانسر کیا تھا جبکہ وکی مہاجن اس کے کو سپانسر تھے ۔ واضح رہے کہ ملک کے شمالی حصے میں جموں ایک بہترین گالفنگ کے مقام کے طور پر ابھر کر سامنے آ رہا ہے جموں توی گالف کورس دریائے توی کے بائیں کنارے پر ایک خوبصورت جگہ پر واقع ہے ۔