سرینگر// دہلی کے سابق چیف سیکریٹری کے کے شرما کو ریاستی گورنرستیہ پال ملک کا چوتھا صلاح کار نامزد کیا گیا۔ کے کے شرما1983 بیچ کے آئی ائے ایس افسر ہیں اور جموں سے تعلق رکھتے ہیں،گورنر کے دیگر3مشیروں خورشید احمد گنائی،بی بی ویاس اور کے وجے کمارکے ہمراہ کام کریں گے۔ ذرائع کو کہنا ہے کہ کے کے شرما کو چوتھا مشیر نامزد کرنے کے بعد ریاستی گورنرممکنہ طور پر قلمدانوں میں بھی پھیر بدل کریں گے اور امکانی طور پر شرما کو تعلیم،زراعت اور دیگر محکمے تفویض کئے جائیں گے۔کے کے شرما نے دہلی میں عام آدمی پارٹی کی سربراہی والی حکومت میں تعلیم اور صحت شعبے میں فلیگ شپ پروگراموں کے نافذ العمل بنانے میں کلیدی رول ادا کیا ہے۔ شرما نے گوا کے چیف سیکریٹری اور انسانی فروغ وسائل وزارت میں اعلیٰ تعلیم میں سیکریٹری کے بطور بھی کام کیا ہے۔