عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اپنی 85ویں، 86ویں، 87ویں اور 88ویں سالانہ میٹنگوں کا انعقاد بدھ کو صبح بالترتیب ساڑھے دس بجے سے دوپہردیڑھ بجے تک ہوٹل دی ریزیڈنسی، ریزیڈنسی روڈ سرینگر میں منعقد ہوئیں۔ یہ ملاقاتیں خوشگوار ماحول میں ہوئیں اور میٹنگوں کیلئے ایجنڈے کی تصدیق کے بعد منظوری دی گئی اور متفقہ طور اپنایا گیا۔