بلال فرقانی
سرینگر// حکومت نے جموں کشمیر انتظامی سروس، پولیس سروس اور اکاونٹس سروس کے جونیئر اسکیل میں187امیدواروں کی تقرری کی فہرست کو جاری کیا ہے۔ سرکاری حکم نامہ کے مطابق جموں کشمیر پبلک سروس کمیشن کی جانب سے 23 فروری کو جموں کشمیر پولیس سروس اور جموں کشمیر اکاونٹس سروس کے جونیئر اسکیل میں امیدواروں کی تقرری کی سفارشات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان امیدواروں کو3مارچ تک محکمہ عمومی انتظامی کے سرینگر سیکریٹریٹ کے دفتر اور جموں سیکریٹریٹ کے سروس سیکشن دفتر میں اپنی تفصیلات معہ ای میل آئی ڈی اور رابطہ نمبرات جمع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے،تاکہ انکی جانچ فہرست کو’ای وی ایس‘ پر اپ لوڈ کیا جاسکے۔