کینیڈا میں مسلح شخص کی 12گھنٹے تک فائرنگ

اوٹاوا// کینیڈا کے صوبہ نووا سکوٹیامیں ایک مسلح شخص نے مسلسل 12 گھنٹے مسلسل گولیاں برساتے ہوئے ایک خاتون پولیس افسر سمیت مجموعی 16 افراد کو ہلاک کر دیا اور کئی دیگر زخمی ہو گئے ۔ حملہ آور کی بھی بعد میں مشکوک حالات میں موت ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق اتواردیر رات پیش آئے اس واقعہ کے حملہ آور کی شناخت ایک 51 سالہ گیبریل وورٹ مین کے طور پر ہوئی ہے ۔ صوبے کے کئی علاقوں میں لوگوں پر حملہ کرنے کے بعد اس کو بھی پولیس نے ہلاک کردیا ۔حکام کے مطابق حملہ آور نے پولیس اہلکار جیسی وردی پہن رکھی تھی اور اس نے جس گاڑی کا استعمال کیا وہ بھی پولیس والوں جیسی ہی تھی ۔ اس نووا سکوٹیا صوبے کے اینفیلڈ کے علاقے میں گیس سٹیشن کے نزدیک سے رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس (آر سی ایم پی ) نے گرفتار کر لیا ۔ پولیس نے اگرچہ بعد میں بتایا کہ مسلح شخص کی موت ہو گئی ۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اس واقعہ کے سلسلے میں دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا‘‘ اس واقعہ میں متاثر ہونے والے ہر ایک شخص کے تئیں میں ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں ۔ میں پولیس کو ان کی کارروائی اور لوگوں کو ان کی حمایت کرنے کے لئے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ’’ ۔  یواین آئی