عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جموں میں کیندریہ ودھیالہ کی ٹیموں کے درمیان جاری انڈر17’ریجنل سپورٹس میٹ‘ میں ہفتہ کو فٹ بال کے2میچ کھیلے گئے جس دوران کھلاڑیوں نے اپنے بہتر ہنر اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ پہلا میچ کیندریہ ودھیالیہ نمبر1بٹوارہ سرینگر اور کیندریہ ودھیالہ2ہمہامہ کے درمیان کھیلا گیا،جو ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوا۔ مقرہ وقت میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی اور جب ریفری نے میچ ختم ہونے کی سیٹی بجائی تو دونوں ٹیمیوں کا اسکورصفر تھا۔دوسرے میچ میں کیندریہ ودھیالیہ بٹوارہ کا مقابلہ کیندریہ ودھیالہ نمبر2جموں کے ساتھ ہوا جس مین سرینگر نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔بٹوارہ ٹیم کے جسی بال گول داغنے میں کامیاب ہوئے اور اپنی ٹیم کو برتری دی۔ یہ برتری بٹوارہ کیندریہ ودھیالہ نے آخر تک جاری رکھی اور جب ریفری نے کھیل ختم ہونے کی سیٹی بجائی تو کیندریہ دودھیالہ بٹوارہ نے یہ میچ ایک گول سے جیتا۔