جموں/عظمیٰ نیوز سروس/جموں و کشمیر حکومت نے جموں و کشمیر میں کیڑے مار اور جڑی بوٹی مار ادویات سمیت پودوں کے تحفظ کے نئے کیمیائی یونٹس کے قیام پر پابندیوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔اس کمیٹی میں ڈائریکٹر آف انڈسٹریز اینڈ کامرس جموں، ڈائریکٹر آف انڈسٹریز اینڈ کامرس کشمیر اور جے کے آئی لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر شامل ہوں گے۔ تشکیل دی گئی کمیٹی کی طرف سے پیش کردہ رپورٹ کا جائزہ لینے اور رپورٹ کی مناسب جانچ پڑتال کے بعد، مندرجہ ذیل افسران پر مشتمل اعلیٰ اختیاری کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی گئی ہے،جسے قبولیت کے لیے مجاز اتھارٹی کے سامنے رکھا جا سکتا ہے۔کمیٹی 15 دن کے اندر اپنی رپورٹ جاری کرے گی۔