کولگام //پولیس کا دعویٰ ہے کہ انکی حراست میں کولگام کا ایک نوجوان سرینگر کی عدالت سے فرار ہوگیا ہے۔پولیس نے کہا ہے کہ اشفاق احمد راہ ولد عبدالرشید راہ ساکن رہ پورہ کیموہ کولگام کیخلاف قاضی گنڈ اور کولگام کے پولیس تھانوں میں دو کیس درج ہیں اور منگل کو کولگام پولیس نے مٹن جیل سے شنوائی کی خاطر سرینگر کی نچلی عدالت پہنچایا تاہم وہ وہاں سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مفرور ملزم کو تلاش کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی ہے۔کشمیر عظمیٰ کو معلوم ہوا ہے کہ اشفاق احمد کو27اگست2018 کوگرفتار کیا گیا اور4ستمبر2018 کو اسے Unlawfull actکے تحت مٹن سب جیل میں بند کردیا گیا۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ26سالہ اشفاق کیموہ مارکیٹ میں اپنے والد کیساتھ سبزی کی دکان چلاتا تھا۔