جموں //کیمبرج انٹرنیشنل اسکول جموں نے ٹیلنٹ شو کا اہتمام کیا جس میں گریڈ 1سے گریڈ 7کے طلاب نے جوش و خروش اور خوشی سے حصہ لیا۔طلباء کو اپنا ٹیلنٹ ترنم سے غزل پیش کرنے کا موقعہ ملا ۔اس کے علاوہ طلاب نے ڈانس اور سریلے نغمے گا کر سامعئین کو محظوط کیا ۔پینٹنگ اور ڈرائینگ مقابلے کا اہتمام کیا گیا ۔ کلاس 1B گسٹو ڈانس سے دیویا نے اور کلاس 2کی سونم ،سبرین ، اور بھاویا نے پیار بھرے ڈانس نے سب کا دل جیت لیا۔کلاس 4کے ارنو نے جوش سے بھنگڑاہ پیش کیا۔کلاس 4کے رتیش اور راجونش نے ڈانس اور گانے سے سب کو محظوظ کیا۔کلاس 5کی ساکھشم نے ریپ ٹیلنٹ پیش کیا۔کلاس 6نے بھانگڑا پیش کیا۔کلاس 7کی اونایا ،سندھیا اور ساکشی نے ڈانس پیش کیا ۔شو کااختتام پرنسپل ارون کمار شرما کے شرکاء سے خطاب پر ہوا ۔