کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے حد متارکہ پر واقع کیرن سیکٹر میں اتوار کو در اندازی کی ایک کوشش کے دوران فوج اور جنگجوئو ں کے درمیان جاری جھڑپ میں ایک جنگجو جا ں بحق کرنے کا فوج نے دعویٰ کیا ہے ۔ کیرن سیکٹر کے استاد پوسٹ اور منجیت پوسٹ پر تعینات 4/4گورکھا رجمنٹ اور 103سرحدی حفا ظتی فورس کے جو انو ں نے اتوار کی سہ پہر جنگجوئو ں پر مشتمل ایک گروپ کو مشکوک حالت میں دیکھا جو سرحد عبور کر کے وادی میں دا خل ہونے جارہا تھا تاہم فوج نے انہیں للکارا جس کے بعد جنگجوئو ں نے فوجی اہلکارو ں پر شدید فائر نگ کی ۔فوج نے جو ابی کارروائی کرتے ہوئے ایک جنگجو کو جا ں بحق کرنے کا دعویٰ کیا ۔ علاقہ کو فوج نے گھیرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کی ہے، آخری اطلاعات ملنے تک جھڑپ جاری تھی ۔فوج کا کہنا ہے کہ جا ں بحق ہوئے جنگجو کی نعش کو بر آمد کیا گیا اور اس کی تحویل سے ایک AK.47رائفل بر آ مد کی گئی ۔ادھر ترال اور اننت ناگ میں دو گرینیڈ دھماکے ہوئے۔رات کے قریب 8بجے مندورہ ترال میں فوجی کیمپ پر جنگجوئوں نے رائفل گرینیڈ داغا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔ادھر شیر باغ اننت ناگ میں رات دیر گئے زوردار دھماکہ ہوا۔ مقامی لوگوں کے مطابق فورسز پر گرینیڈ پھینکا گیا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ کریکر دھماکہ کیا گیا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔