سرینگر //ارشاد احمد //جموں کشمیر ڈریگن بوٹ ٹیم نے 8 سے 10 اپریل تک کیرالہ کے الاپپوزا میں منعقدہ 9ویں قومی ڈریگن بوٹ چیمپئن شپ کے دوران 200 میٹر مقررہ ریس ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔جموں کشمیر کی ٹیم ،جس نے اس چمپئن شپ میں شرکت کی تھی اس کو خیبر انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ نے سپانسر کیا تھا۔تمغوں کو تقسیم کرنے کی تقریب کی صدارت سورج ساجی ڈپٹی کلکٹر علاپوزا اور ڈریگن بوٹ فیڈریشن کے لائف ٹائم صدر سرجیت سنگھ باجوہ، صدر تھامس جوزف، کیرالہ ڈریگن بوٹ ایسوسی ایشن کے ایس ریگی آرگنائزنگ سکریٹری،انجینئر عامر علی، سینئر نائب صدر جموں کشمیر ڈریگن بوٹ ایسوسیشن نے شرکت کی۔چمپئن شپ میں مختلف ریاستوں کی 16 ٹیموں نے مختلف مقابلوں میں حصہ لیاجبکہ جموں و کشمیر سمیت تقریبا تمام ٹیموں نے ایک سیکنڈ کے بمشکل حصوں کے فرق کے ساتھ میچ ختم کیا۔کیرالہ کے الاپپوزا میں منعقدہ 9 ویں قومی ڈریگن بوٹ چیمپئن شپ کے دوران 200 میٹر مقررہ ریس ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتا۔