نئی دہلی// بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ نے کیرالہ میں پارٹی اور راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ(آر ایس ایس)کے کارکنوں کی سیاسی ہلاکتوں پر ریاست کی کمیونسٹ حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ حقوق انسانی کا ڈینگ مارنے والوں کی اصلیت کو بے نقاب کررہی ہیں۔مسٹر شاہ کیرالہ میں واقعات کے خلاف آج یہاں بی جے پی کی نکالی گئی 'جن رکشا یاترا' کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کررہے تھے ۔بی جے پی صدر نے کہا کہ مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی کے لوگ خود کو حقوق انسانی کا علمبردار سمجھتے ہیں کہ کیرالہ میں جس طرح کھلے عام بی جے پی اور آر ایس ایس کے کارکنوں کا قتل کیا جارہاہے وہ ان کی اصلیت کو بے نقاب کررہاہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو اپنی سہولت اور پسند کے حساب سے حقوق انسانی کی باتیں کرتے ہیں۔یہ حقوق انسانی اتنے ہی 'حمایتی ہیں تو پھر کیرالہ میں اپنے لال بھائیوں' کے خلاف موم بتی لیکر کیوں نہیں نکلتے ۔بی جے پی صدر نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی کو شرم آنی چاہئے کیونکہ جب سے کیرالہ میں ان کی سرکار بنی ہے بی جے پی اور آر ایس ایس کارکنوں کے 120سے زائدلوگوں کا قتل ہوچکا ہے ۔بیشتر قتل تو وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے آس پاس ہوئے ہیں۔گولی مار کر قتل کیاجاتاہے لیکن 'ہمارے کارکنوں کو تو ٹکڑے ٹکڑے 'کردیا گیا۔اس سے زیادہ بہیمیت اور کیا ہوسکتی ہے لیکن پھر بھی ہم قربانی دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔