جموں //ریاست میں کیبل ٹیلی ویژن کی ڈیجیٹائزیشن کے عمل کی پیش رفت کی نگرانی کیلئے سرکار نے ریاستی سطح کی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی ۔ محکمہ اطلاعات کے فائنانشل کمشنر بی بی ویاس کی طرف سے جاری ایک حکمنامے کے مطابق 5 ممبران پر مبنی کمیٹی کی سربراہی ناظم اطلاعات کریں گے جبکہ دیگر ممبران میں محکمہ اطلاعات کے ایڈیشنل سیکرٹری ، جوائینٹ ڈائریکٹر اطلاعات( ہیڈ کوارٹرز )، جوائینٹ ڈائریکٹر اطلاعات جموں اور جوائینٹ ڈائریکٹر اطلاعات کشمیر شامل ہیں ۔ واضع رہے کہ اطلاعات اور نشریات کی مرکزی وزارت نے 2012 میں کیبل ٹی وی کی ڈیجٹائزیشن کیلئے مہم شروع کی ۔ سیٹ ٹاپ بکس کی سہولیت والی ڈیجٹل کیبل خدمت سے اعلیٰ معیاری ٹیلی ویژن نشریات فراہم ہوئی ہیں ۔ ڈیجٹائزیشن کیلئے 3 مرحلے پہلے ہی مکمل کئے گئے ہیں جن کے دائرے میں تمام میڑو شہروں ، میونسپل کارپوریشن اور کونسلوں کے دائرے میں آنے والے 10 لاکھ افراد سے زاید آبادی والے شہروں اور قصبوں کو لایا گیا ۔ چوتھے مرحلے کے تحت 31 دسمبر 2016 کی دیڈ لائین مقرر کی گئی تھی اور ٹی وی ڈیجٹائزیشن کو ملک کے دیہی علاقوں تک وسعت دینی تھی البتہ سیٹ ٹاپ بکسوں کی نصابی کے عمل میں سست روی کی بنا پر یہ ڈیڈ لائین 31 مارچ 2017 تک بڑھا دی گئی ۔ ادھر ناظم اطلاعات ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری اور ڈبلیو ڈبلیو ایف انڈیا کے سٹیٹ افسر جموں وکشمیر ڈاکٹر پنکج چندن نے ریاست جموں وکشمیر کےلئےEarth Hour پر مبنی ایک خصوصی بیداری ویڈیو جاری کیا۔یہ ویڈیو محکمہ کے دفتری احاطے میں منعقدہ ایک تقریب میںEarth Hour کے سلسلے میں جاری کیا گیا جو ہر سال25 مارچ کو دُنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری نے بتایا کہ ریاستی سرکار نے ہماری زندگی میں توانائی کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے Earth Hour 2017 کےلئے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی ہم توانائی استعمال کرتے ہیں وہ قدرت سے حاصل ہوتی ہے اور توانائی کی اہمیت اور تحفظ بے حد ضروری ہے۔ویڈیو کی تفصیل پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ نے ڈبلیو ڈبلیو ایف انڈیا کے اشتراک سے اس ساتھ ’ارتھ آور‘ کے سلسلے میں ایک شارٹ فلم تیار کرنے کا اختراعی خیال پیش کیا اور اس فلم میں ریاست کے لیڈران بشمول گورنر این این ووہرا کے پیغامات بھی شامل ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ فلم میں قدرتی وسائل کے تحفظ کے لئے شہریوں کے رول کے مختلف پہلو بیان کئے گئے ہیں۔یہ شارٹ فلم مختلف ڈیجٹل پلیٹ فارموں پر اپ لوڈ کی جائے گی۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر پنکج چندن نے بتایا کہ ’ارتھ آور‘ ایک عالمی مہم ہے جو موسمی بدلاو¿ سے نمٹنے میں عوام کو یکجا کرتی ہے اور قدرت کے ساتھ یکجہتی کا موقع فراہم ہوتا ہے۔اس موقعہ پر جوائنٹ ڈائریکٹر اطلاعات عبدالمجید زرگر، جوائنٹ ڈائریکٹر منیشا سرین، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات شیخ ظہور الحق، سنیئر پروجیکٹ افسر ڈبلیو ڈبلیو ایف انڈیا روہت رتن/ پُشپندر سنگھ جموال اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔