فیاض بخاری
بارہمولہ //ضلع بارہمولہ کے دور افتادہ گائوں حاجی بل علاقے میں کھیل کے میدان کی عدم دستیابی کی وجہ سے کھیل کود سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔کھیل سے وابستہ نوجوانوں کے مطابق حاجی بل دیہات جوکہ ایک پہاڑی پر واقع ہے میں ایک بھی کھیل کا میدان دستیاب نہیں ہے جس کے نتیجے میں ہمیں یہاں سے 14 کلو میٹر دور درنگبل کھیل کھلنے کیلئے جانا پڑتا ہے ۔ایک مقامی نو جوان محمد عامرنے بتایا کہ علاقے میں کھیل کا میدان نہ ہونے سے ہمیں نزدیکی کھیتوں میں کھیل کھلنا پڑتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس علاقے میں بہت سارے ہونہار نوجوان ہیں جو بہت اچھا کرکٹ کھیلتے ہیں تاہم میدان نہ ہونے کے وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔انہوں مذید بتایا کہ اگر چہ یہاں پر جگہ موجود ہیں تاہم یہاں پر ایک میدان تعمیر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔کھیل کود سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے محکمہ کھیل کے علیٰ آفیسرن سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں جلد از جلد کھیل کود کیلئے ایک میدان تعمیر کیا جائے تاکہ کھیل کود میں دلچسپی رکھنے والے نوجونوں او ر طالب علموں کو درپیش مشکلات سے راحت مل سکے۔