نیو یارک//اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کٹھوعہ معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ کٹھوعہ معاملے میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔ سیکرٹری جنرل انٹانیو گیوٹرس کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کا ادارہ اس معاملے پر بڑا ہی فکر مند ہے اور ہم اُمید کرتے ہیں کہ متعلقہ انتظامیہ اس شرمناک واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرکے انصاف کی فراہمی کو ممکن بنائے گا۔ واضح رہے کٹھوعہ کے رسانہ علاقہ سے تعلق رکھنے والی 8سالہ آصفہ بانو 10جنوری 2018کو لاپتہ ہوگئی تھی جس کے ایک ہفتہ بعد 17جنوری 2018کو اُس کی لاش نزدیکی جنگل سے برآمد کی گئی۔