عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //کھمبر ناک آٹ ٹی-20 کرکٹ ٹورنامنٹ اتوار کو کھمبراسپورٹس میدان میں اختتام پذیر ہوا۔ فائنل میچ سید پورہ کرکٹ کلب اور دارا ہاکس کے درمیان کھیلا گیا۔ ناک آٹ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں 24 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ڈارا ہاکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز میں 111 رنز بنائے۔ ایل سید پورہ اسپورٹس کلب نے ہدف 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد محمد یونس، عرفان احمد اور انظر احمد نے کیا۔پیر بلال، ڈاکٹر جی ایم راتھر، اشفاق احمد ایس آئی پی پی خمبر، پرویز اے ڈار، فردوس کریم منیجنگ ڈائریکٹر بسلیری انڈیا لمیٹڈ، کشمیر زون، شوکت اے ڈار، محمد اشرف میر اور دیگر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ اس کے علاوہ سینکڑوں کھیلوں کے شائقین بھی میچ کے دوران موجود تھے۔