ڈوڈہ//ڈوڈہ میںایک دلخراش سڑک حادثے میں ایک خاتون سمیت4افراد جاں بحق اور5دیگر شدید زخمی ہوئے ،جنہیں علاج و معالجہ کےلئے اسپتا ل میں داخل کیا گیا ۔ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر ڈوڈہ افتخار احمد نے کہا کہ یہ دلدوز حادثہ جمعہ کی صبح7بجے اُس وقت پیش آیا جب کھلینی کے مقام ایک مسافر گاڑی گہری کھائی میں جا گری ۔مسافر گاڑی زیر نمبر PB 32A/9851جوکہ پنجاب سے گندو ہ کی جانب جارہی تھی ، کھلینی ڈوڈہ کے مقام پر اچانک ڈرائیو ر کے قابو سے باہر ہوئی اور سڑک پر پلٹ کر کھائی میں جا گری ۔یہ واقعہ ڈوڈہ سے10کلومیٹر کی دوری پر این ایچ244پر پیش آیا ۔معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ مسافر گاڑی150فٹ گہری کھائی میں جا گری اور لڑھکتے لڑھکتے سڑک کے دوسرے حصہ پر جا پہنچی ۔اس دلخراش حادثے کی اطلاع پھیلتے ہی آس پڑوس کے لوگ وہاں جمع ہوئے ،جنہوں نے پولیس کے آنے سے قبل بچاﺅ کارروائی شروع کردی جبکہ اس دوران پولیس اور ریسکیوٹیمیں بھی وہاں پہنچی ۔اس حادثے میںایک خاتون سمیت 4افراد ہلاک اور5دیگرافراد زخمی ہوئے ۔ہلاک ہونے والوں میں حاجی علی،ہاشم الدین ،خادم حسین اور آسیہ بیگم شامل ہیں۔زخمیوں میں طالب حسین ،حسن الدین ،شاہدہ بانو ،لیا قت علی اور حنیفہ با نو ساکنان چلی بھلسہ ڈوڈہ شامل ہیں ۔معلوم ہوا ہے کہ اس حادثے کے دوران چھوٹی مسافر گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ۔
ووہرا اورمحبوبہ کااظہار رنج
جموں//گورنر این این ووہرا نے کھیلانی ڈوڈہ میں سڑک ایک حادثے میں انسانی جانوں کے زیاں پر رنج و غم ظاہر کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر نے غمزدہ کنبے کے ساتھ ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے مرنے والوں کے ارواح کے ابدی سکون کے لئے دعا کی ہے۔ انہوںنے زخمی ہوئے افراد کی فوری صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ہے۔راج بھون کے ترجمان نے بتایا کہ گورنر نے بار بار پیش آنے والے سڑک حادثوں پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوںنے غیر تربیت یافتہ اور بغیر لائسنس والے افراد کو گاڑیاں چلانے کی اجازت دینے کی بات بھی دہرائی ۔اس دوران وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کھیلانی ڈوڈہ میں سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں انسانی جانوں کے زیاں پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے غمزدہ کنبے کے ساتھ مصیبت کی اِس گھڑی میں ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے مرنے والوں کے ارواح کے ابد ی سکون کے لئے دُعا کی ہے۔ انہوں نے زخمی ہونے والوں کی فوری صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ہے