Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
سپورٹس

کھلاڑیوں پر بھروسہ کرنے کی ضرورت: پانڈیا

Mir Ajaz
Last updated: September 22, 2022 12:50 am
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

موہالی//یو این آئی// ہندوستان کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے کہا ہے کہ آسٹریلیا سے چار وکٹوں سے کراری شکست کے بعد ٹیم کو اپنے کھلاڑیوں پر اعتماد بحال کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ ہندوستان کو اگلے ماہ ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں اپنی مہم کا آغاز 23 اکتوبر کو کرنا ہے ، لیکن گزشتہ چند میچوں کے نتائج ٹیم کے لیے پریشان کن رہے ہیں۔ ڈیتھ اوورز میں خراب گیند بازی کی وجہ سے جسپریت بمراہ کی غیر موجودگی میں ہندوستان اپنے آخری چار میں سے تین میچ ہار چکا ہے ۔ منگل کو موہالی میں کھیلے گئے ٹی 20 میچ میں ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 208 رنز بنائے تھے لیکن گیند باز اس بڑے اسکور کا دفاع نہ کر سکے ۔پانڈیا نے کہاکہ “ہم سب جانتے ہیں کہ جسپریت بمراہ ٹیم میں کیا لاتے ہیں اور وہ ہمارے لیے کتنے اہم ہیں۔ ہمارے لیے خدشات ہوں گے لیکن ہمیں اپنے کھلاڑیوں پر بھروسہ کرنا ہوگا۔ یہ ملک کے بہترین 15 لڑکے ہیں، اس لیے وہ ٹیم میں شامل ہیں۔ جسپریت کے وہاں ہونے سے بہت فرق پڑتا ہے ، لیکن وہ انجری سے واپس آ رہے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ ان کے واپس آنے کے لیے کافی وقت ملے اور وہ خود پر زیادہ دباؤ نہ ڈالے ۔ آسٹریلیا کے خلاف شکست ایشیا کپ میں سری لنکا اور پاکستان کے ہاتھوں شکست سے ملتا جلتا ہے ۔ کنگاروز کو آخری چار اوورز میں 55 رنز درکار تھے لیکن اپنی تنوع کے لیے مشہور ہرشل پٹیل کی واپسی کے باوجود ہندوستان ڈیتھ اوورز میں رن ریٹ پر لگام نہ لگا سکا اور چار گیندیں باقی رہ کر ہار گیا۔پانڈیا نے کہاکہ “ہم ایک ٹیم کے طور پر بہتر ہونا چاہتے ہیں۔ ہارنا آپ کو بہت کچھ سکھا دیتا ہے ۔ جب تک ورلڈ کپ آئے گا، ہم اپنے عمل کو بہتر بنائیں گے اور دیکھیں گے کہ ہم کہاں بہتری لا سکتے ہیں۔ مجھے کھلاڑیوں پر بہت اعتماد ہے ۔ ایک دو میچوں کے نتائج زیادہ تبدیل نہیں ہوتے ۔ آخری اوور کرنے پر پانڈیا نے کہاکہ ‘‘ہم کسی پر الزام نہیں لگا سکتے ۔ یہ ایک کھیل ہے . یہ دو طرفہ سیریز ہے ، ہمیں مزید دو میچز ملیں گے اور ہم بہتر کھیلنے کی کوشش کریں گے ۔ تاہم، پانڈیا کی فارم میں واپسی ہندوستان کے لیے کافی مثبت تھی۔پہلے ٹی 20 میں 30 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 71 رن بنانے والے پانڈیا نے اپنی بلے بازی کے بارے میں کہاکہ‘‘میں اپنا کردار پانچویں نمبر پر دیکھتا ہوں۔ مجھے پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرنے کو کہا گیا ہے ۔ اس میں کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے ۔ مجھے جہاں بھی اور جب بھی بلے بازی کا موقع ملتا ہے میں اس سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔ بیٹنگ میرے دل کے بہت قریب ہے ، اس لیے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ مجھے کتنی گیندیں ملیں۔ اگر مجھے بیٹنگ کے لیے 10 گیندیں ملیں تو یہ بھی ٹھیک ہے ۔ انہوں نے کہاکہ “میں جانتا ہوں کہ میرے پاس حال ہی میں بہت اچھے دن گزرے ہیں، لیکن میرے اچھے دنوں میں بھی میری توجہ اس بات پر ہے کہ میں کس طرح بہتر کرسکتا ہوں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کٹھوعہ میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں
ساکری راجوری میں گیسٹرو کے واقعات،مزید3داخلِ ہسپتال جموں اور راجوری کے میڈیکل کالجوں میں2خواتین کی موت،7زیرعلاج
پیر پنچال
چناب میں پانی کی سطح بڑھنے پر سلال ڈیم کے دروازے کھول دئے گئے
جموں
ادھم پور میں امسال 87منشیات فروش گرفتار | 2.42کروڑ ر کی منشیات اور4.69کروڑکی جائیداد ضبط
جموں

Related

سپورٹس

ماؤنٹین بائیکنگ ایڈونچر سرگرمیوں میں ایتھلیٹس کا سب سے پسندیدہ شوق

June 30, 2025
سپورٹس

سپریم کورٹ نے للت مودی کی درخواست مسترد کر دی

June 30, 2025
سپورٹس

معمر خاتون نے میسی کو شادی کی پیشکش کی

June 30, 2025
سپورٹس

اسپین اور نیدرلینڈ نے فیبا تھری ایکس3ورلڈ کپ کا خطاب جیتا

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?