سرینگر//ریاست کی کلہم اقتصادی ترقی کے وعدے کو دہراتے ہوئے پی ڈی پی کے جنرل سیکریٹری نظام الدین بٹ نے کہا ہے کہ حکومت نے ریاست میں لوگوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کرنے کیلئے ایک جامعہ منصوبہ ترتیب دیا ہے۔کھریو میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نظام الدین نے کہا کہ جموں و کشمیر مخصوص مشکلات کا سامنا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اس وعدے کے ساتھ مستحکم رہنا ہے اگر ہم ریاست میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں اور ہمیں تمام اداروں کو معمول کے مطابق کام کرنے دینا ہے۔ نوجوانوں سے پی ڈی پی کوآنے والے انتخابات میں ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا ”تصدق مفتی ایک سیدھا سادا آدمی ہے جس کا مقصد لوگوں کی سماجی اور اقتصادی مشکلات کو دور کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تصدق مفتی میں وہ قابلیت ہے کہ وہ سماج کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی چلنجوںکا سامنا کرنے کے باﺅجود بھی محبوبہ مفتی قیادت والی سرکار ترقیاتی منصوبے پر کام کررہی ہے اور ریاست کو آگے لیجانے کیلئے انکے پاس ایک انقلابی ایجنڈا ہے۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے جنگلات ظہور احمد میر نے کہا کہ حکومت کھیریو میں موجودہ ماحولیاتی آلودگی سے واقف ہے اور اس پر قابو پاننے کیلئے حکومت نے کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ذعفران کی کھیتی کرنے والے لوگوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ ہے اور حکومت ان مشکلات کو دور کرنے کی ہرممکن کوشش کریے گی۔ انہوں نے کہا کہ پانپور میں پی ڈی پی اوربی جے پی کے دور اقتدار میں کافی ترقی کی ہے اور مذکورہ اسمبلی حلقہ میں ترقی کا کام جاری رکھیں گے۔