سرینگر// بنکوں اور دیگر مالیاتی اداروں میں وزیر اعظم روزگار پروگرام کے تحت زیر التواء قرضوں کے کیسوں کو مارچ کے آخر تک نمٹانے کا اعلان کرتے ہوئے کھادی اینڈ ولیج کمیشن کے ریاستی ڈائریکٹر ڈی ایس بھٹی نے بنک اداروں کی میٹنگ کے دوران کیسوں کا جائزہ لیا۔ میٹنگ کے دوران وزیر اعظم روزگار پروگرام سے متعلق ضلعی اور بنک سطحوں کی جانکاری فرہم کی گئی۔میٹنگ کے دوران وزیر اعظم پروگرام کے تحت کھادی اینڈ ولج کمیشن،کھادی اینڈ ولیج بورڑ اور ضلع صنعتی مراکز کی طرف سے فلیگ شپ اسکیم کو نافذ العمل بنانے کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے وزیر اعظم روزگار پروگرام کو بے روزگاری سے نمٹنے کیلئے ایک موثر اسکیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسکیم سے دیہی و شہری علاقوں میں چھوٹے کاروبار قائم کر کے روزگار کے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں،اور ان اسکیموں کو پائے تکمیل تک پہنچانے کیلئے بنک اہم کردار اداکر سکتے ہیں۔انہوں نے بنکوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اہداف کو پوار کرنے کیلئے صیح سمت میں کام کریں جبکہ مارجن رقومات کی تقسیم کاری میں سرعت لائے۔بھٹی نے ضلع افسران پر زور دیا کہ وہ ایک ماہ کے اندر اپنے اہداف کو مکمل کریں،جبکہ آئندہ15دسمبر تک بھی نئے سرے سے دئیے گئے اہداف کو پوارا کریں،تاکہ زیادہ سے زیادہ بے روزگار نوجوانون کو اس اسکیم سے استفادہ حاصل ہو۔سرینگر کے بینکٹ حال میں منعقدہ میٹنگ کے دوران کمیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انیل شرما کے علاوہ ریاستی سطح بنک کمیٹیوں کے نمائندوں و ضلع منیجروں کے علاوہ ضلع صنعتی مراکز کے جنرل منیجروں نے بھی شرکت کی۔