ترال//ترال کیایک مضافاتی علاقہ میں شام دیر گئے جنگجوئوں نے فوجی کیمپ پر اچانک حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا۔ترال میں ہی بدھ کی رات بٹہ گنڈ علاقے میں ایک اور فورسز کیمپ پر حملہ کیا گیا تھا۔فوج نے واقعہ کے فوراً بعد علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروںکی تلاش بڑے پیمانے شروع کر دی ہے۔ قصبہ ترال سے3کلومیٹر دوکچھملہ نادر نامی گائوں میں قائم فوج کے42 آر آرکیمپ پر جنگجوئوں نے جمعرات کی شام نو بجے کے قریب کیمپ کے مین گیٹ پر جا کر شدید فائرنگ کی، جس کے دوران گیٹ پر تعینات ایک اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا ۔اس موقعہ پر کیمپ میں افرا تفری پھیل گئی اور دیگر اہلکاروں نے کافی دیر تک جوابی فائرنگ کی لیکن تب تک جنگجو حملہ کرنے کے بعد فرار ہوچکے تھے۔واقعہ کے بعد علاقے کو محاصرہ میں لیا گیا اور تلاشی کارروائی شروع کی۔ خیال رہے مزکورہ کیمپ سے ایک کلو میٹر دور بٹہ گنڈ علاقے میں گزشتہ رات بھی حملہ آروں نے سی آر پی ایف کے ایک کیمپ پر حملہ کیا تھا تاہم اس حملے میںکوئی نقصان نہیں ہوا ۔