نیوز ڈیسک
سری نگر//شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں ہفتہ کے روز ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر کھائی میں جا گرنے سے ایک 55 سالہ شخص کی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے ڈی سی کے حوالے سے بتایا گیا کہ حادثہ کپواڑہ کے درد پورہ علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک کار بے قابو ہو گئی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔
تین زخمیوں میں سے ایک کی شناخت غیض الدین کھوجا کے نام سے ہوئی جو ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ اہلکار نے بتایا کہ زخمیوں کی شناخت مظفر احمد اور سجاد احمد کھوجا کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے۔