کپوارہ// شمالی ضلع کپوارہ میں موسم میں بہتری آنے کے دو روز بعد منگل کی صبح سے برف باری کا ایک اور مرحلہ شروع ہوگیا جو ابھی تک جاری ہے ۔
ضلع کے بالائی علاقوں میں بھاری برف باری کی اطلاع موصول ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں جاری ہیں ۔
ضلع کے سرحدی علاقے جن میں کرناہ، کیرن اور مژھل شامل ہیں، کی سڑکیں 8ویں روز بھی بند پڑی ہیں جس کی وجہ سے ان علاقوں کے درجنوں مسافر ضلع کے مختلف مقامات پر درماندہ ہیں ۔
بیکن حکام نے اگرچہ دعویٰ کیا تھا کہ آج سڑکیں کھلنے کا قوی امکان ہے تاہم تازہ برف باری کی وجہ سے ان کی محنت پر پانی پھیر گیا اور تازہ اطلاع کے مطابق سادھنا گلی پر 7فرکیاں 6اور، زیڈ گلی مژھل پر 7انچ برف جمع ہونے کی اطلاع ہے ۔