کپوارہ//سرحدی ضلع کپوارہ کے رامحال ،ماگام ، راجوار،تارت پورہ اور شہلال کے درجنوں دیہاتوں میں بجلی کے ناقص نظام سے لوگ تنگ آچکے ہیں ۔پچاس ہزار سے زاید صارفین بجلی فیس اداکرتے ہیں لیکن بجلی کی معقول سپلائی سے محروم ہیں ۔مقامی لوگو ں نے دھمکی دی ہے کہ اگر موسم سرما کے پیش نظر بجلی کی سپلائی میں معقولیت نہیں لائی گئی تو وہ زور دار احتجاجی مہم چھیڑ دیں گے۔۔رامحال کے ہفراڈہ ،پچہ کوٹ ،ملک پورہ ،شہرکوٹ ،امرگڈھ ،تارت پورہ ،ردیل ،کینل ،لیلم ،ہرودنہ ،ویسہ، کاونار چھرپاو ،سونہ مولہ ،ہرکارپورہ ،ککروسہ ،کرمپورہ ،سراج پورہ ،پوت واہ ڈولی پورہ ،پنجواہ قلمونہ،چھم پورہ لانکریشن ،بونی بٹ کے لوگو ں نے بتایا کہ شام کے وقت بجلی کی انکھ مچولی سے وہ تنگ آچکے ہیں اور یہ سلسلہ کئی ہفتو ں سے جاری ہے اور حد تو یہ ہے کہ ہر10منٹ کے بعد بجلی سپلائی میں کٹوتی کی جاتی ہے۔ رامحال کے بالائی علاقہ جوکہ ڈولی پورہ رسیونگ سٹیشن سے ککروسہ فیڈر کے زریعہ بجلی حاصل کرتے ہیں کے بجلی صارفین نے بتایا کہ گذشتہ دس روز سے صرف ایک گھنٹے کی بجلی صارفین کو دیکھنے کو ملی ہے ۔مقامی بجلی صارفین نے برہمی کا ظہار کرتے ہوئے حکام سے اپیل کی ہے کہ علاقے سے بجلی ٹرانسفارمر اور کھمبے اور ترسیلی لائنوں کو اٹھایا جائے اور صارفین سے بجلی فیس وصولی سے اجتناب کریں۔بصورت دیگر شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کی جائے ۔ صارفین نے بتایا کہ گذشتہ دس روز سے بجلی غائب ہے جبکہ متعلقہ محکمہ علاقے رامحال کی طرف اپنی توجہ نہیں دیتے ہیں یہی حال ماگام اور اس کے مضافاتی دیہات کا ہے ۔علاقہ راجوار کے قدرجنو ں علاقوں کے لوگو ں نے بتا یا ں کہ وہ بجلی کی آنکھ مچولی سے تنگ آچکے ہیں ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ طلاب کے امتحانات شروع ہورہے ہیں اور مقامی بستیاں گھپ اندھیرے میں ہیں ۔لوگو ں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ بجلی فوری طور ہندوارہ کے دور دراز علاقوں میں بجلی کے ناقص نظام میں بہتری لائیں ۔